نیٹو بستر مرگ پر پڑا ہے‘ فرانسیسی صدر

118

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ شمالی اوقیا نوس کے ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کی حیثیت ختم ہو کررہ گئی ہے اور یہ اتحاد بستر مرگ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں کہ امریکا نیٹو کے معاملات میں مدخلت کرے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب یہ واضح کرنا ہوگا کہ نیٹو کے تزویراتی اہداف کیا ہیں۔ ماکروں نے کہا کہ فرانس کے نیٹو میں شراکت داروں کے ساتھ امریکا کے تزویراتی فیصلے میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔