نریندرا مودی کی منفی سوچ، بھارتی معیشت تباہی کے دھانے پر

253

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی منفی سوچ اور غلط فیصلوں نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کر کھڑا کردیا۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے بھارتی وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی معیشت کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی گئی ہےجس کی وجہ مودی سرکارکی معیشت کے معملات میں کی جانے والی غلطیاں ہیں ، جس سے اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ آتے ہی بھارتی روپیہ اور سٹاک مارکیٹ تیزی سے گرنا شروع ہو گئی ہے جس سے بھارت کے خسارے اور قرضوں میں اضافہ ہو گا۔ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 40 پیسے کمی کے بعد ایک سال کی کم ترین سطح 71 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، اس طرح آج کے روز بھارتی روپیہ ایشیاء کی بدترین پرفارمنس دکھانے والی کرنسی رہی۔

بھارتی روپے کی گراوٹ اور معیشت کی منفی ریٹنگ کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے، بھارتی اسٹاک مارکیٹ دوران ٹریڈنگ 150 پوائنٹس سے زائد گرگئی۔