بلاول بھٹو اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے

219

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت آج ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹوجنوبی پنجاب میں پارٹی مصروفیات کےباعث شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی 4 رکنی وفدکرےگا، راجا پرویزاشرف،نیئربخاری،نویدقمر اورفرحت اللہ بابرپی پی وفدکاحصہ ہوگا۔

گزشتہ روز بلاول بھٹوزرداری نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی البتہ کورکمیٹی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرسکتی ہے۔