کشمیر ۔عملی اقدام کی ضرورت تنویر فاطمہ

286

تنویر فاطمہ

کشمیری عوام سوا دو ماہ سے زیادہ اپنے گھروں میں محصور ہیں 9 جمعہ گزر چکے ہیں اس کے باوجود نماز نہیں ہو سکی ہے۔ وہاں کے افراد فاقوں کا شکار ہو کر مر رہے ہیں۔ وہ اپنے مردوں کو اپنے گھروں میں دفن کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کہتی ہے ہمارا اگلا قدم آزاد کشمیر ہے۔ مودی کا منصوبہ صرف کشمیر کوہی ہڑپ کرنا نہیں ہے بلکہ بھارت میں رہنے والے 22 کروڑ مسلمانوں کو وہاں سے نکالنا انہیں ہندو بنانا ہے۔ بھارت کی لاکھوں مسجدوں کو مندر بنانا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستان کے دریائوں کا پانی بند کر کے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ چین اور پاکستان کو دھمکا رہے ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے محض تقاریر کافی نہیں ہیں۔ وہ جس منصب پر بیٹھے ہیں وہ عمل کا تقاضاکرتا ہے۔ جرأت اور عملی مظاہرہ کیا جائے محمد بن قاسم، احمد شاہ ابدالی اور محمود غزنوی کی طرح کشمیری مائوں بیٹوں اور بچوں کو بچائیں۔کشمیری تکمیل پاکستان اور کلمہ طیبہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی عملی حفاظت ضروری ہے۔عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔