وطن کی بیٹیاں اپنی دھرتی کے دفاع کیلئے پیش پیش

396

وطن کی بیٹیاں اپنی دھرتی کے دفاع کیلئے پیش پیش ہیں پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون پائلٹ نے بھارتی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا اسکوائڈرن لیڈر سائرہ امین نے رواں برس فروری کے ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیلئے کیے گئے فضائی آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب وطن کی بیٹیاں بھی دھرتی ماں کے دفاع کیلئے پیش پیش رہتی ہیں۔ پاک فوج میں خواتین اب بڑی تعداد میں بھرتی ہو رہی ہیں اور وطن کے دفاع کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ جہاں بری اور بحری افواج میں خواتین کی بڑی تعداد خدمات انجام دے رہی ہے، وہیں اب پاک فضائیہ میں بھی خواتین پائلٹس کی کاکردگی نمایاں ہونے لگی ہے۔ اب ایک انکشاف ہوا ہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں جب پاک فضائیہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا، تب پاک فضائیہ کے دستے میں ایک خاتون پائلٹ بھی موجود تھی۔بتایا گیا ہے کہ اسکوائڈرن لیڈر سائرہ امین بھی پاک فضائیہ کے اس دستے میں شامل تھیں جس نے 27 فروری کو بھارتی فوجی ٹھکانوں پر حملے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی خاتون پائلٹ نے کسی فضائی جنگی آپریشن میں حصہ لیا۔ اسکوائڈرن لیڈر سائرہ امین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی واحد خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے پاکستان کی کسی بھی ڈیفنس اکیڈمی میں سورڈ آف آنر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔