الیکشن کمیشن . ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل

224

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت کا حکم ریمارکس برہمی

اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس  اطہرمن اللہ نے 7 دسمبر سے پہلے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

چیف جسٹس  نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،کیا آپ الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتے ہیں کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتا کیا صرف سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہونے کی وجہ سےسماعت روکی جاسکتی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا

الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیشرفت نہ ہوسکی تاہم تین میٹنگز ہوئی ہیں چار ہفتے کی مہلت دی جائے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔