فضل الرحمن بتائیں کس ادارے کی بات کررہے ہیں‘ فوجی ترجمان

317

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں کس ادارے کی بات کررہے ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے،ہماری سپورٹ جمہوری طورپرمنتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے،کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں ،فوج نے انتخاباتمیں آئینی اورقانونی ذمے داری پوری کی،اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میںلے کرجائے،ایک سال گزرگیااب بھی اپوزیشن متعلقہ اداروں میں جاسکتی ہے، سڑکوں پرآ کرالزام تراشی نہیں ہونی چاہیے،اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور انتشار ملک کے مفادمیں نہیں فوجی ترجمان کا کہنا تھاکہ ہمیں جمہوری روایات اور طریقوں کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنی ہے، وہ آپس میں بہتر کوآرڈیشن کررہی ہیں، امید ہے کہ کمیٹیوں کا کام بہترطریقے سے آگے چلے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آگے کیا صورت حال بنتی ہے، اس میں بھی قانون اور آئین کے تناظر میں جو بھی فیصلہ حکومت کرے گی، قانون کے مطابق اس پر کارروائی ہوگی، ملکی امن کوکسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فوجی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جان اور مال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا، اس وقت بھی کنٹرول لائن پر کشیدگی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم و ستم جاری ہے،بہادرقبائل اورعوام نے گزشتہ 2دہائیاں مشکل میں گزاریں، رد الفساد پورے ملک میں جاری ہے تاکہ دائمی امن قائم ہو۔