ٹوئٹرکا بڑا اعلان ،سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد

192

نیویارک: سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ ٹوئٹر ہر کسی قسم کے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد لگا رہا ہے ‘۔

ٹوئٹر کے اس اقدام کے بعد فیس بک کو بھی متنازعہ سیاسی بیانات و اشتہارات کی اجازت دینے کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر پابندی کی خبروں نے 2020 کے انتخابات کے حوالے سے امریکہ کے سیاسی کیمپوں کو تقسیم کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سیاست دانوں اور صارفین نے ٹوئٹر کے نام ای میل میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ ہمیں خوشی ہے کہ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم کو ٹرمپ جیسے سیاستدانوں کے سیاسی مقصد اور مہمات چلانے کی اجازت نہیں دے گا’۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلینٹن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے بالکل درست اقدام اٹھایا گیا ہے، فیس بک کب ایسا قدم اٹھائے گا؟۔