سید مہدی علی شاہ نے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کی حیثیت سے چارج لے لیا

549

سید مہدی علی شاہ نے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ کی حیثیت سے عہدے کا چارج لے لیا۔ سید مہدی علی شاہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر میر پور خاص کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن آرڈر نمبر SOI(SGA&CD)-3/11/2013کے مطابق زبیرپرویز احمد(سابق ایم ڈی سائٹ) کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈکوآردینشن ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  سید مہدی علی شاہ نے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کی حیثیت سے عہدے کے چارج سنبھالتے ہی  سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا،انتظامی افسران  اورملازمین سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔