نیند کی کمی سے دماغ کس طرح متاثر ہوتا ہے؟

182

 

فاطمہ عزیز

کتنا سونا ضروری ہے یہ ہر شخص کی اپنی ضرورت پر منحصر ہے ہم اپنی زندگی کا تقریباً ایک تہائی حصہ سونے میں گزار دیتے ہیں۔ اور یہ ہماری زندگی کے لیے اسی طرح ضروری بھی ہے جیسے کھانا پینا اور سانس لینے کے لیے ہوا۔
لیکن موجودہ دور میں زندگی 24 گھنٹے چلتی رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم پہلے سے کم سونے لگے ہیں۔
واٹر ڈیم اسکول آف سپلیمنٹ کے مطابق صرف ایک رات کی ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کم نیند کے باعث اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کے باعث کام کرنے والے افراد تھکے ہوئے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ غیر ارادی طورپر یہ بے ضرورت کام کر بیٹھتے ہیں۔
کم نیند کے باعث لوگوں کی قوت ارادی کم ہو جاتی ہے اور ان کا صبر کا پیمانہ جلدی لبریز ہو جاتا ہے کم قوت ارادی کے باعث لوگ دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہیں اور دفتروں میں چوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند لیتی ہیں۔ درمیانی عمر کے مردوں کو سب سے کم نیند نصیب ہوتی ہے مختلف ممالک میں لوگوں کی نیند کے اوقات میں فرق کی وجہ کے لحاظ سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ کب بستر پر لیٹتے ہیں جو قوم جتنی دیر سے بستر پر جاتی ہے اتنا ہی کم سو پاتی ہے
معاشرہ ہمیں زیادہ دیر تک جاگنے کی جانب دھکیل رہا ہے ۔ جبکہ ہمارے جسم میں لگے بائیو جیکل گھڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صبح سویرے جگا دے ۔