سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا،کراچی میں بارش کا امکان

750

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا ، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ سمندری طوفان’ کیار’ مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کے اثرات 28 سے 30 اکتوبر کے دوران واضح ہوں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سے ہی محکمہ موسمیات نے طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔