طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،15 اہلکار ہلاک

338

افغان طالبان نے صوبہ قندوز میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  افغان  طالبان نے افغانستان کے شمال میں واقع صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد پر گزشتہ رات حملہ کرکے15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دوافسران کو زخمی کردیا۔

افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔