دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اورٹی20 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

279

لاہور: دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر و کوچ  مصباح الحق نے قومی کا ٹیم کا اعلان کیا ، آسٹریلیاکے خلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کیلیے16 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل ،محمد حسنین ،افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ ، محمد عامر ،محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم میں اظہر علی کپتان ، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل،افتخار احمد، عمران خان سینئر، امام الحق، کاشف بھٹی، محمدعباس ،محمد رضوان موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹی 20 ٹیم 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہوگی  جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے میں  شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔