داتا گنج بخش کی تعلیمات سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں، سعیدالحسن

265

لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں بھا رت اور افغانستان سے آئے مختلف سجادگان کے ساتھ اجمیر شریف سے آئی چادر پوشی کی رسم میں شرکت کی۔ ان سجادگان میں افغانستان سے پیر سید وحیداللہ غزنوی، آغا محمود شاہ،اجمیرشریف سے پیر سید بلال حسین چشتی ، پیر سید فہد حسین چشتی جالندھر بھارت)،حافظ غلام قطب الدین،پیر آف پانی پت سمیت دیگر بزرگان نے شرکت
کی۔اس موقع پر پیر سید سعید الحسن نے مہمانان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا صاحب کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان کا فیض جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تصوف کے ذریعے ہی دین اسلام پھیلا اور اب ان کی درگاہوں سے بھی مخلوق خدا اپنی پیاس بجا رہی ہے۔ آخر میںملک قوم کی خوشخالی اور امت مسلماء کے اتحاد اور عروج کے لیے دعا کی گی۔حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے آ خری روز بھی صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار اور اس کے اطراف میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے دورہ جاری رکھا ۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری ،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار،چیئرمین کمیٹی نذیر احمد چوہان و دیگر افسران بھی تھے۔ انہوں نے دربار میں ملکی و غیر ملکی زائرین کی مدد کے لیے بنائے گئے مختلف پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سماع ہال میں بھی قوال حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی مسحور کن اور دل کو موہ لینے والے انداز قوالی کو بے حد سراہا۔