ایرانی حکام نے پاک ایران سفری گیٹ دوبارہ کھول دیا

160

چاغی (اے پی پی)ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر پاک ایران سفری گیٹ دوبارہ کھول دیا۔چاغی میں تفتان سرحد پر متعین لیویز حکام کے مطابق ایرانی حکام نے2 طرفہ سفری راہداری کو اپنی طرف سے 2ہفتے قبل اربعین کی تعطیلات کے سلسلے میں بند کیا تھا، جسے گزشتہ روز سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا۔ راہداری گیٹ کے ذریعے دونوںجانب سے سرحدی اضلاع کے لوگ15روزہ اجازت نامے کے تحت اپنے رشتہ داروں سے ملنے سرحد پار جاتے ہیں۔ تفتان سرحد پر راہداری گیٹ کھلنے سے مقامی سطح پر ہونے والی سفری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔چاغی کے صدر مقام دالبندین میں کئی ماہ سے بند موبائل انٹرنیٹ سروسز دوبارہ بحال کردی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دالبندین شہر میں تمام پاکستانی موبائل کمپنیوں کی ڈیٹا سروسز سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی تھی، جنہیںگزشتہ روز سے کھول دیا گیا ہے۔