دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل لگے گا

317

لاہور: دورہ آسٹریلیا سےقبل بالرز کیلئے کیمپ کل سےقدافی اسٹیڈیم میں لگایا جائےگا ۔

کیمپ  بالنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روز جاری رہے گا جس کیلئے 13 بالرز کو مدعو کیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہناہےکہ سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 13 بارلز کو مدعو کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بالرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں ۔

بالنگ کوچ وقار یونس کا کہناہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ بالنگ کیمپ کا مقصد بالرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ سیریز کیلئےٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کیے گئے بالرز تک محدود نہیں رہےگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی بالرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سینئیر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد عرفان (اسپنر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی شامل ہیں ۔