سرفراز احمد سے تینوں فارمٹ کی کپتانی واپس لے لی گئی

403

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں طرز کی کپتانی سے برطرف کردیا۔

نجی  میڈیا سائٹ کے مطابق سرفراز احمد کو دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا پروانا  اظہر علی کو بنائےجانے کا امکان ہے نائب کپتان کیلئے محمد رضوان کا نام زیر گردش ہے ۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کیلئےمحمد حفیظ ، بابر اعظم اور شعیب ملک میں سے کسی کو سونپی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ ہفتے کومتوقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے بابراعظم اور عماد وسیم مضبوط امیدوار ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہےکہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میں کپتانی کی ذمہ داری بابر اعظم کو دی جائے لیکن  ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی میں محمد حفیظ کا نام زیر  غورہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے نئے کپتانوں کا اعلان بہت جلد کرے گی جبکہ پاکستان آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔