جمشید دستی کا مولانا کے آزادی مارچ میں شادی کا اعلان

139

مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف “آزادی” مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوںکوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔