جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین کشمیر ریلی آج اسلام آباد میں ہوگی

101

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج مظفر آباد سے اسلام آباد کی طرف بہت بڑی خواتین کشمیر ریلی ہوگی جس میں ہزاروں خواتین ، مائیں، بہنیں اور بیٹیا ں اسلام آباد آئیں گی ۔ خواتین ریلی اسلام آباد پہنچ کر بڑے جلسے میں تبدیل ہو جائے گی ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق خواتین کشمیر ریلی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، جماعت اسلامی کے رہنما اور خواتین خطاب کریں گی ۔