امریکا کےسعودی عرب میں مزید 3 ہزار فوجی تعینات

205

ریاض : امریکا نے سعودی عرب میں مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کی جانب سے 3 ہزار فوجی تعینات کرنے اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تاریخ کے خطرناک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب درخواست کی گئی ہے کہ “امریکا سعودی عرب کا اہم اتحادی ہےاور خطے میں اس کو تحفظ فراہم کرے”۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی عرب ہمارے اسلحے کا سب سے بڑا خریدار اس لیے اس کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ہماری ہے،ہم سعودی عرب کی مدد کرنے کو تیار ہیں ۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  گزشتہ ماہ ‘امریکا نےسعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئےلڑاکا طیارے اور پیٹریاٹ دفاعی نظام تھاڈ سمیت 2 اسکواڈرن فوج کے دستے  بھیجےگئےتھے’۔

امریکی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ہم ایرانی حکومت سے الجھنا نہیں چاہتے مگر کسی بھی طرح کے خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس ماہ سعودی عرب میں مزید 3000 امریکی فوجی بھیجنے کا منصوبہ شامل ہے۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب میں آرامکو آئل کی دو تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمشرق وسطی میں 1500 مزید فوج بھیجنے پر اتفاق کیا تھا۔