سعودی ساحل پرایرانی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

592

تہران: سعودی عرب کے ساحل پر سفر کرنے والے ایران آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔

سعودی ساحل پر لگی ایرانی آئل ٹینکر میں  لگی آگ  سے ایران اور سعودی عرب  کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشدگہ ہوگئے ہیں ،ایرانی آئل کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے اور ایرانی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو حادثہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے 60 میل کے فاصلے پر واقع پورٹ پر پیش آیا جہاں ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کے مین اسٹوریج ٹینکروں کو نقصان پہنچا جس کے باعث ٹینکروں سے تیل کا رساؤ شروع ہوگیا تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تاریخ کے نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے تھےجس کا الزام سعودی عرب  نے ایران  پر لگایا تھا تاہم ایران نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔