چین کی تنبیہ پر ایپل نے ہانگ کانگ ایپ حذف کر دی

115

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے چین کی تنبیہ کے بعد ہانگ کانگ کے نقشوں پر مبنی ایپ اپنے آن لائن اسٹور سے ہٹا دی۔ چین کا موقف ہے کہ اس ایپ کے ذریعے ہانگ کانگ کے مظاہرین پولیس کی تعیناتی کے مقامات کا باآسانی پتا لگا کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے سائبر سیکورٹی اینڈ ٹیکنالوجی کرائم بیورو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ایپ کو پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ موبائل ایپ کو اب تک 70 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ 4ماہ سے احتجاج اور مظاہروں کی لپیٹ میں ہے جب کہ مظاہرین و پولیس کے درمیان جھڑپیں معمولی بن چکی ہیں۔