جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کیلیے اسلام آ باد انتظامیہ کو درخواست دیدی

36

اسلام آباد(اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبرکوڈی چوک پر مجوزہ آزادی مارچ کے لیے ضلعی انتظامیہ کو
درخواست دیدی۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق درخواست مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے، مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی لہٰذا ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے سیکورٹی کے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
جمعیت درخواست