اختتام نومبر تک یومیہ پیداوار 1.2 کروڑ بیرل ہو جائے گی‘ ارامکو

212

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکو کے سربراہ امین ناصر نے کہا ہے کہ کمپنی زیادہ پیداواری صلاحیت دوبارہ حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک ارامکو کی یومیہ پیداوار ایک بار پھر 1.2 کروڑ بیرل تک پہنچ جائے گی۔ 14ستمبر کو ارامکو کی 2تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہت کم عرصے میں بحال کیا اور یومیہ 1.13 کروڑ بیرل کا ہدف پھر سے حاصل کر لیاہے۔