پاک سری لنکا سیریز : آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

162

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخی شکست سے بچنے کیلئے تیار ، سیریز کاتیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں شاہینوں کو لنکن ٹائیگرز کے ہاتھوں 65 اور 35 رنز سے شکست ہوئی  جبکہ قومی ٹیم کلین سوئپ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن ناتجربہ کار مہمان ٹیم سب کچھ بہا لے گئی، نوجوان بولر محمد حسنین کی ہیٹ ٹرک بھی شکست سے نہ بچاسکی۔ سری لنکا کے 165رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18ویں اوور میں 101رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔

قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل نے ہیڈکوچ مصباح سمیت تماشائیوں کو شدید مایوس کیا ، عمراکمل نے دونوں اننگز میں کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی تاہم دونوں کھلاڑی تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں یا کچھ دیر بعد ہی پتہ چلے گا۔