“چند ماہ میں 10 ہزار بیٹری رکشے سڑکوں پر ہوں گے”

650

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں 10ہزار بیڑی رکشوں کا پہلا بیج سڑکوں پر آجائے گا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز اس وقت بیٹری کے رکشوں کے اسٹنڈرز بنا رہا ہے، انشاللہٰ چھ سے آٹھ ماہ میں پہلا دس ہزار بیٹری رکشوں کا بیج  سڑک پر آجائیگا جب کہ  تین سے پانچ سالوں میں انجن والا رکشہ سڑکوں پر بین  کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 30 اگست کو فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرانک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے خود الیکٹرانک موٹرسائیکل اور رکشہ چلاتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔الیکٹرانک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے۔