جرمن سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ،جہانگیر مرزا

101

اسلام آباد (اے پی پی) کیمیکلز بنانے والی معروف بین الاقوامی جرمن کمپنی ای ٹی ایس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجہانگیر مرزا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع کی حامل پاک سرزمین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے مستحکم پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف کیمیکلز بلکہ دیگر معاشی شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹی ایس 445 مختلف اقسام کے کیمیکلز تیار کررہی ہے۔ جہانگیر مرزا نے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان کی معیشت میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اس حوالہ سے اپنی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی ہے اور عنقریب پاکستان میں باضابطہ سرمایہ کاری کریں گے۔