ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ

1465

اسلام آباد: فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 7 فیصد تک اضافہ کر دیا جس سے ذیابیطس، بلڈ پریشر، السر تیزابیت، وزن کم کرنے اور سر درد کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے

بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور السر کے علاج کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں، ذیابیطس پر قابو پانے  کی دوا کی قیمت میں 30 روپے جب کہ تیزابیت کے علاج کی ادویات کی قیمت میں  46 روپے اضافہ ہوا ہے۔

پیراسیٹامول کی گولی  2 روپے  جب کہ پونسٹان کے نام سے فروخت ہونے والی دوا 5 روپے مہنگی کر دی گئی ہے، درد دور کرنے کی گولی 2 روپے جب کہ کیلشیم کی کمی دور کرنے کی دوا 5 روپے مہنگی کی گئی ہے۔

سر درد گولی کی قیمت میں بھی 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ وزن کم کرنے کی دوا 31 روپے مہنگی کی گئی ہے۔