وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹیل ملز چین کو دینے کا فیصلہ کر لیا

111

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اسے چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹمیں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی سطح پر معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیل ملز چین کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان کئی بلین ڈالرز کے ریلوے مین لائن ایم ایل ون پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لیے بھی راستہ تلاش کریں گے۔دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی حکام کو اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تاخیر کا شکار نہیں ہو گا۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق حکومت پاکستان بنجی ڈیم کی تعمیر کے لیے بھی چین سے مدد طلب کرے گی۔
اسٹیل ملز