عثمان انسٹیٹیوٹ کا عمران کرائون کارک سے معاہدہ

159
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے عمران کرائون کارک کے ساتھ معاہدے کے موقع پر لیا گیا فوٹو
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے عمران کرائون کارک کے ساتھ معاہدے کے موقع پر لیا گیا فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے پریمیم ٹیکنالوجی کے ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے عمران کرائون کارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ اپنے طلباء اور سابق طلباء کے کیریئر مواقع کو بڑھانے کے لئے شراکت داری کی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط یو آئی ٹی کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئے جس میں آئی سی سی اور یو آئی ٹی کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔ اس شراکت داری کے ذریعے یو آئی ٹی صنعتی دوروں، بھرتی کے عمل، انٹرن شپ مواقع اور طلباء اور گریجویٹس کو روزگار پر لگانے کے حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا۔ عمران کرائون کارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو کمپنیوں کا ایک گروپ ہے اور اس میں ابراہیم گروپ، اورینٹ ٹیکسٹائل اور Igloo شامل ہیں، آئی سی سی کے بڑے پیمانے پر اور صنعت پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے یا اسے بہتر بنانے والے یو آئی ٹی کے طلباء کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ یو آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے طلباء اور سابقہ طلباء کے بڑے کیریئر مواقع کی تلاش میں ہیں اور آئی سی سی کے ساتھ پارٹنر شپ اس حوالے سے ایک بڑی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عمران کرائون کارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے طلباء کے کیریئر امکانات کو بہتر بنانے کے علاوہ آئی سی سی کو معیاری انسانی وسائل کے ساتھ اپنے اہداف کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ آئی سی سی پاکستان کی مشروبات کی صنعت کو کرائونز اور کلوژرز فراہم کرنے والی سب سے بڑی سپلائر کمپنیوں میں سے ایک ہے۔