قطر تکافل کا آئی بی اے 2 طلباء کواسکالرشپس دینے کا اعلان

492

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے آئی بی اے سیف(IBA-CEIF) کے مزید 2طلباء کو اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ادارے سینٹر آف ایکسلنس ان اسلامک فنانس کے 2ہونہار طلباء عادل میمن اور زینب عثمانی کو اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک قطر جنرل تکافل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سعید گل نے آئی بی اے سیف کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین کو چیک پیش کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عثرت حسین اس وقت وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری بھی ہیں۔ اس موقع پراسلامک بینکوں کے سربراہان ، پاک قطر تکافل اور آئی بی اے سیف کی سینئرمینجمنٹ بھی موجود تھی۔ پاک قطر تکافل گروپ آئی بی اے سیف کا اسٹریٹجک پارٹنرہے۔ پاک قطر تکاف گروپ نے ملک میں شریعہ کے مطابق مالیاتی بزنس ماڈلز کے انتظام میں پروفیشنل افراد تیار کرنے کے لیے تعلیمی پروگراموں کو سپورٹ کرنے کی غرض سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔