کاش میں بھی500 بدعنوانوں کو جیل میں ڈال سکتا۔ عمران خان

171
File photo

بیجنگ/اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاش میں  پاکستان میں بھی 500 سو بد عنوان لوگوں کو جیل میں ڈال سکتا جس طرح چینی صدرنے بدعنوان لوگوں کو جیل میں ڈالا  لیکن ہمارے ہاں نظام بہت آہستہ ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو چین سے سیکھںا چاہیے کہ بد عنوانی کو کیسے ختم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے  کرپشن کے باعث  ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے  دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو میں ریڈ ٹیپ بھی کرپشن کی ایک وجہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں ۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین ٹیکسٹال، آئی ٹی، فنانس، زراعت، سیاحت، میں سرمایہ کاری کرے۔