پاکستان کو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے، گرین شرٹس بقا کی جنگ لڑے گی

444

قومی کرکٹ ٹیم کو سرلنکا کی کم تجربہ کار ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے۔

گرین شرٹس قذافی اسٹیڈیم میں آج بقا کی جنگ لڑے گی، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے۔ نوآموز آئی لینڈرز کا خوف پاکستان کے اعصاب پر سوار ہے۔ عمراکمل اور احمد شہزاد کے مایوسن کن کم بیک سے ٹیم کو نیا کمبی نیشن بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

قومی ٹیم کے پاس آج اپنی غلطیوں پر قابو پانے کا موقع ضرور ہے لیکن حریف کھلاڑیوں کو طر نوالہ سمجھنےکی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، کم تجربہ کار ٹیم نے غیر متوقع طور پر تین شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کے اوسان خطا کردیے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جب کہ سری لنکا وننگ کمبی نیشن کو ہی آزمائے گا۔