تھائی لینڈ میں جج نے مقدمے کافیصلہ سنانے کے بعد خود کو گولی مارلی

91

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک جج نے مقدمے کا فیصلہ سنانے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ تھائی لینڈ کے شہر یالا کی صوبائی عدالت میں پیش آیا جہاں جج نے فیصلہ سنانے کے بعد پستول نکالی اور خود کو کمرہ عدالت ہی میں گولی مارلی۔ جج کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جج پرمقدمے کے حوالے سے فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔