اسرائیل نے بھارت کو ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ فراہم کردی

149

نئی دہلی (صباح نیوز)اسرائیلی ساخت کے ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی، بھارتی اخبار ایکونومیک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کی حکومت نے اسرائیلی ساخت کے اسپیک نامی ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے بھارتی سرکار نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسپایس گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔بھارت اورصیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت سے ہتھیار خریدنے کے لیے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے 2017ء میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کیا تھا۔
ایف بی آر کا نجی اسپتالوں میں سیلز انوائس سسٹم نصب کرنے پر غور
اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت بڑے شہروںکے نجی اسپتالوں میں سیلز انوائس سسٹم نصب کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شبر زیدی نے کہا کہ بڑے شہروں کے نجی اسپتالوں میں سیلز انوائس سسٹم نصب کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ اسپتال مریض سے جو چارجز وصول کرتے ہیں اس پر وہ اتنا ٹیکس نہیں دیتے ‘ ایف بی آر میڈیکل سینٹر میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم انوائس سسٹم نصب کرے گا‘ شناختی کارڈ کے حوالے سے غلط فہمیاں دور کردی گئی ہیں‘ دکانداروں کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔