پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

387

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلےٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ قومی ٹیم میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔سری لنکن ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ۔

تاہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے اشارہ دیا ہےکہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔