آزاد کشمیر میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

130

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے تباہ کن اور خوفناک زلزلے کے بعد اور کافی دن گزر جانے کے باجود آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔شدید آفٹر شاکس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ جمعہ کے روز بھی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ زلزلے سے پریشان حال لوگ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرنے پر انتہائی خوف زدہ حالت میں باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔تاہم جمعہ کے روز محسوس کیے جانے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے جھٹکے