_ـ82 روز سے بھوک ہڑتال جاریرکھنے والے فلسطینی کی زندگی کو خطرہ

115

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف مسلسل 82 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی احمد غنام کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 42 سالہ احمد غنام نے بھوک ہڑتال کے دوران کچھ نہیں کھایا۔ احمد غنام کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام نے اسیر کی بھوک ہڑتال روکنے کے لیے اس کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جس کے نتیجے میں غنام کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت انتظامی قید کے خلاف مجموعی طورپر 6 فلسطینی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔