ترکی نے شام کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار لگانا شروع کردی

513

انقرہ : ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کیلئےدیوار کی تعمیرکے ساتھ خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل پہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

اس سےقبل ترک حکام نے 6 ماہ پیشتر ہیتائی ریاست کی شام سےمتصل 21 کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ سیمنٹ کے بلاک لگا کراسے بندکرنے کا کام شروع کیا تھا۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ کنکریٹ کے ایک بلاک کا وزن 2 ٹن اور 300 کلو گرام ہے جبکہ ایک بلاک کی اونچائی ایک میٹر اورچوڑائی 2.5 میٹر ہے،اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر 2 میٹر اونچی خار دارتاروں کی باڑ ان بلاکس سے سرحد کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ترکی کے حکام نے حال ہی میں شام کی سرحد سے متصل ضلع التن اوز میں کمک کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور باقی اضلاع کو آئندہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔