جنوبی کوریا میں طوفان نیتباہی مچادی‘ 6 افراد ہلاک

116

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ’می ٹاگ‘ نے تباہی مچادی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث ملک کے جنوبی حصے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق پانی میں 100 سے زائد گھر بہہ گئے۔ طوفان سے جنوبی ساحلی شہر بوسان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سمندری طوفان ’می ٹاگ‘ گزشتہ رات جنوبی کوریا کے جنوبی حصے سے ٹکرایا تھا۔