عدالت نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی

115

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہباز رضوی نے رانا ثنا ء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹرائل کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے حقائق منظر عام پر آنا باقی ہیں ، سی سی ٹی وی کاجائزہ لینے کے بعددرخواست دوبارہ دائرکریں گے۔اس بنیاد پر وہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔