پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

382

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔

بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس اہداف کی حصولی میں ناکامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا

مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے نے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے۔ غریب لوگوں سے دو وقت کی روٹی اور کاروباری طبقے کا کاروبار چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔