یوکرائنی حکومت اور روس نواز علاحدگی پسندوں کے درمیان اہم معاہدہ

139
کیف: یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلنسکی علاحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پانے کا اعلان کررہے ہیں
کیف: یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلنسکی علاحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پانے کا اعلان کررہے ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن میں حکومت اور روس نواز علاحدگی پسندوں کے مابین انتخابات کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق معاہدے کے تحت باغیوں کے زیر اثر علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جن کی نگرانی روس اور یورپی یونین کے انتخابی مبصر کریں گے۔ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں طے پانے والے معاہدے کو یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے مطابق کیف حکومت اور روس نواز باغی آیندہ ہفتے سے مشرقی یوکرائن میں اپنی فوج کم کرنا شروع کر دیں گے۔