بابر اعظم اور عثمان شنواری کا نام اونر بورڈ پر

373

کراچی : بابراعظم اور عثمان شینواری کا نام پی سی بی اونر بورڈ پر لکھ دیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اونر بورڈ پر کھلاڑیوں کے ریکارڈز کی لسٹ جاری کی تھی جس اقدام کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حلقوں سمیت شائقین کرکٹ نے بھی سراہا تھا ، اونربورڈ آویزاں کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنائے گئے ریکارڈ کو یکجاکرنا اور حوصلہ بڑھانا تھا ۔

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈےمیچ میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 115 زنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ فاسٹ بالرعثمان شنواری نے 5 وکٹیں حاصل کیں تھی ۔