جنوبی کوریا: تیل بردار جہازٹکرا گئے ہول ناک آتشزدگی سے 12 افراد زخمی

421
جنوبی کوریا: بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں میں تصادم کے بعد ہول ناک شعلے بلند ہو رہے ہیں
جنوبی کوریا: بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں میں تصادم کے بعد ہول ناک شعلے بلند ہو رہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک بندرگاہ پر 2 تیل بردار جہازوں میں تصادم کے بعد ہول ناک آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز جنوبی شہر السان کی بندرگاہ پر پیش آیا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ جہازوں پر روسی اور فلپائنی شہریوں سمیت عملے کے 25 ارکان موجود تھے، جنہیں کوسٹ گارڈ اور پورٹ انتظامیہ نے بچالیا، تاہم اس دوران 12 افراد جھلسنے سے زخمی ہوگئے۔