صہیونی ریاست اور امریکا کا ’’اسرائیل بائیکاٹ مہم‘‘ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

215

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی اور امریکی حکام نے مغربی یورپ میں یہودیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں اور حملوں کے بعد یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف ایکشن لیں جو اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔ اسرائیل کے اسٹریٹیجک معاملات کے وزیر گیلاد ایردن نے برسلز میں ایک پریس میں کہا کہ یورپی یونین کو فلسطینیوں کی رہنمائی میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے لیے فنڈنگ کا راستہ روکنا چاہیے۔