فیکٹریوں کے تار چوری پکڑ ے گئے

387
  کاپر چوری کرنے میں نجی کمپنی اورکے الیکٹرک کا عملہ ملوث ہے،نکاٹی 
 کاپر کاٹ کر لے جانے والے ملزم کے خلاف گبول ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی

نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے صنعتی ایریامیں طویل عرصے سے فیکٹریوں کے بجلی کے تار چوری کرنے اور کاپر کاٹ کر لے جانے والے گرو ہ کو پکڑ لیا ہے۔ایسوسی ایشن کے ممبران کو گزشہ روز تقریباًرات 12بجے اطلاع ملی کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا گبول ٹاؤن میں کے الیکٹرک والے فیکٹریوں کے بجلی کے تاروں سے کاپر کاٹ رہے ہیں

جس پر فوری طور پر کے الیکٹرک سے رابطہ کیا گیا تو کے الیکٹرک نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر نکاٹی کے ممبران نے فوری طور پر پولیس موبائل گبول ٹاؤن صنعتی ایریا میں بھیجی جہاں سے کے الیکٹرک کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا اور ایف آئی آر درج کروائی گئی۔نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹریوں سے بجلی کے تار چوری کرنے اور کاپر کاٹ کر لے جانے میں نجی کمپنی بھی کے الیکٹرک کے ساتھ ملوث ہے۔

نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر سید طارق رشید نے صنعتوں کے بجلی کے تارچوری کرنے میں ملوث کے الیکٹرک کے عملے اور نجی کمپنی کے خلاف بڑے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے

طویل عرصے سے فیکٹریوں کے بجلی کے تار چوری کرنے اور کاپر کاٹ کر کے لے جانے میں ملوث ہیں۔یہی عناصر صنعتی ایریا میں غیر قانونی طور پر کنڈے لگا نے میں بھی ملوث ہیں۔نکاٹی رہنماؤں نے مزیدکہاکہ آئے دن فیکٹریوں کے تار چوری ہونے کی وجہ سے صنعتوں کو پیدواری سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہتا ہے جبکہ دوبارہ تار لگانے کے لیے کے الیکٹرک کو دہری ادائیگی کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے صنعتی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ان

ہوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے عملے کونارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی کرنے سے باز رکھیں اور قانونی امور انجام دینے سے پہلے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیتے ہوئے نکاٹی کوکام کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی کے الیکٹرک کے نام کو غلط استعمال نہ کرسکے۔