پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز; ٹکٹوں کی فروخت شروع

371

روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ لَوٹنے لگی پاکستان سری لنکا ون ڈے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے نجی کوریئرکمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں جبکہ کل سے مختلف کوریئر کی مخصوص شاخوں پربھی ٹکٹس دستیاب ہونگے۔ قطاروں سے بچنے کیلئے نجی کوریئر کی ویب سائٹ پر جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ایک روزہ میچز ہوں گے جبکہ 5،7 اور9 اکتوبر کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک ہے جبکہ لاہور ٹی 20 کیلئے ٹکٹس کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹیں 21 ستمبر سے نجی کوریئر کمپنی کی مخصوص شاخوں پر بھی دستیاب ہوںگی۔ شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے۔

قومی ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے،شیڈول کے مطابق 25 ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچے گی۔