کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے کیخلاف کارروائی کا حکم

470

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں صفائی مہم کے لیے عملی اقدامات   کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکام کو سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم د ے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے خصوصی اجلا س منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے صفائی مہم کے لیے بنائی گئی حکمت عملی سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ہر ڈی سی کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جو مشینری، ڈمپرز اور مزدوروں کی ادائیگی کے لیے دیے گئے ہیں اس کے علاوہ ہر ڈمپر پر ڈسٹرکٹ کا نام اور نمبر ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صفائی کی فوٹو اور ویڈیو بنائیں تاکہ ایک مکمل ریکارڈ ہو جس کے کام کی میں خود مانیٹرنگ بھی کروں گا اور کل سے شہر کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے وہاں صفائی مہم کا جائزہ لوں گا۔