بلوچستان: غیر قانونی الاٹمنٹ پر پوسٹ ماسٹر سمیت 2افراد گرفتار

125

کوئٹہ(آن لائن)نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر پوسٹ ماسٹر سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ احتساب عدالت سے گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ نیب بلوچستان کے مطابق ملزمان نے کرپٹ عناصر سے ملکر سرکاری زمین کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرایا، وہی رہائشی پلاٹ اونے پونے داموں اپنے نام پر منتقل کرائے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے ملزمان کے وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔